نواز شریف نے پیپلز پارٹی کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا

0


لندن(آئی این پی )مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پیپلزپارٹی کیساتھ چلنے سے انکار کر دیاہے.

پیر کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نےپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پیپلزپارٹی کیساتھ چلنے سے انکار کیا.

انھوں نے کہا ہے کہ شوکاز نوٹس کا جواب آئے گا تو بات آگے بڑھے گی،شوکاز نوٹس پھاڑنے سے معاملے طے نہیں ہوا کرتے، اقوام متحدہ میں بھی ایک قرار داد پھاڑی گئی تھی.

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اصل معاملے کا جواب چاہیے جس کے بغیر آگے ایک ساتھ چلنا مشکل ہو گا، ساتھ چلنا ہے تو پیپلز پارٹی کوپی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا جواب دینا ہو گا.

شوکاز اس لئے دیا گیا کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کی پارٹی باپ کے سینیٹرز کو ملا کر سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر بنوایا، جس بارے سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.