نیب مریم نواز کی گرفتاری سے 10 دن پہلے انھیں آگاہ کرے، ہائیکورٹ
لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رُکنی بنچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
مریم نواز نے موقف اپنایا کہ حکومت کے دباؤ پر نیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے.
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا موقف تھا کہ وزیراعظم عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواست گزار کو گرفتار کر سکتا ہے۔
لیگی رہنما موقف اپنایا کہ نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے.
انھوں نے کہا عدالت سے استدعا ہے کہ درخواستگزار کو عبوری ضمانت منظور کرے اس دوران عدالت نے حکم جاری کرتے ہوئے درخواست ضمانت نمٹا دی۔