چچی سے معاشقہ، بھتیجے نے گلہ کاٹ کر چچا کو قتل کر دیا
ہری پور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)چچی سے عشق کے باعث بھتیجے نے چچا کا گلہ کاٹ کر قتل کر دیا،پولیس نے مقتول کی بیوی اورملزم بھتیجے کو گرفتار کر لیا.
ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ پہاڑو بکہ میں رات کی تاریکی میں افغانی شخص کے اندھے قتل میں ملوث ملزمان کا کھوج لگا کر گرفتار کرلیا گیا آلہ قتل چھری برآمد کرلی.
تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود پہاڑو بکہ میں ایک ماہ شہد کی مکھیوں کے ڈبوں کی حفاظت پر مامور افغانی شخص کو رات کی تاریکی میں گلہ کاٹ کرکے قتل کرنے کا واقع رونما ہواتھا.
جس کا مقتول کے حقیقی بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہواواقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی سرکل خانپور ابرار خان اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ و تفتیشی افسران کو مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔
پولیس نےمقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کے عمل کو جاری رکھتے ہوئے مقدمہ میں شک کی بناء پر مقتول کے بھیتجے روح اللہ ولد محمد ولی سکنہ کیمپ نمبر 20 کو شامل تفتیش کیا.
ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کے مقتول چچا کی بیوی مسماۃ (ح) کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا اور دونوں آپس میں شادی کرنا چاہتے تھےاس بناء پر مذکورہ ملزم نے اپنے چچا کو رات کی تاریکی میں قتل کیا.
پولیس نے ملزم کی طرف سے اقبال جرم کے بعد قتل کے اس مقدمہ میں روح اللہ اور مسماۃ (ح) کو گرفتار کرلیا ہے اور آلہ قتل چھری برآمد کر لی مزید تفتیش جاری ہے.