بلوچستان، گیس دھماکہ سے مرنے والوں کی تعداد6ہو گئی

0


کوئٹہ( ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مارواڑ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6ہو گئی۔

امدادی ٹیم اور متعلقہ حکام نے مارواڑ میں کوئلے کی کان میں ہونے والے گیس دھماکے میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کا آپریشن مکمل کرنے کے بعد کان کو سیل کردیا۔

کان کو سیل کرنے اور ریسکیو آپریشن مکمل ہونے تک کان میں گیس دھماکے سے جاں بحق کان کنوں کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ 2 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کان میں گیس دھماکہ کے حادثے میں جاں بحق کان کنوں میں سے 4 کا تعلق چمن، 2 کا کوئٹہ اور مسلم باغ سے ہے۔

جاں بحق ہونیوالوں کی میتیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں، چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ گیس دھماکے کی وجوعات سامنے آسکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.