عمران خان کے گھبرانہ نہیں ہے پر گانا بن گیا

0


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی عوام کومسائل سے نہ گھبرانے کی نصیحت پر عوام میں اکتاہت تھی اب ایک گانا بھی تیار ہو کر سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے مقبول ہو رہاہے۔

اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالے جانے کے بعد کہاگیا تھا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے لیکن بعد میں یہ روایت بن گئی بجلی ، گیس اور پٹرول مہنگے ہوتے گئے ، بے روزگاری اور عوام کے مسائل بڑے لیکن وزیراعظم اب بھی کہتے ہیں گھبرانہ نہیں ہے۔

ردعمل میں پہلے جہاں فلم بن رہی ہے، وہیں اس پر ٹی وی شوز کا بھی یہی موضوع ہے اور اب تو گانے بھی بننے لگے ہیں ،کئی اداکاروں اور فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیوز اور میمز بھی بنائی ہیں۔

جب کہ عام افراد بھی آپ نے گھبرانا نہیں ہے پر میمز بناتے رہتے ہیں بلکہ اب تو لوگ ایک دوسرے مزاق کرتے بھی کہتے ہیں کہ آپ نے گھبرانہ نہیں ہے۔

ایسے میں اب گلوکار و موسیقار سعد علوی نے وزیر اعظم عمران خان کے اسی جملے پر گانا بھی تیار کر ڈالا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوتا جارہاہے۔

سعد علوی آپ نے گھبرانا نہیں ہے سے قبل بھی متعدد گانوں پر پیروڈیز ویڈیوز بنا چکے ہیں اور انہیں ایسے گانے بنائے جانے کی وجہ سے شہرت بھی حاصل کی ہے۔

سعد علوی نے آپ نے گھبرانا نہیں ہے گانا 8 مارچ کو اپنے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا تھا، تاہم جیسے ہی ان کے گانے کو معروف شخصیات نے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کیا تو وہ وائرل ہوگیا۔

آپ گھبرانا نہیں ہے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہر ایک مصرع کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں مذکورہ جملے کو شامل کیا گیا ہے۔

گانے میں عوام کو بتایا گیا ہے کہ اگر صابن مہنگا ہوجائے تو انہوں نے اسے استعمال نہیں کرنا اور آٹا مہنگا ہوجائے تو انہوں نے کھانا نہیں کھانا۔گانے کے ہر مصرع کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کہے گئے الفاظ آپ نے گھبرانا نہیں ہے کو موسیقی کے ساتھ سنایا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.