اعتماد کا ووٹ نہیں مانتا، مولانا، گن پوائنٹ پر ووٹ لیا، مریم نواز

0

فوٹو: فائل


اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو نہیں مانتا ہوں ، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کا ووٹ لیا اور بلاول نے کہافیصلہ گیلانی کے انتخاب سے ہو گیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ آج عمران خان نے جھوٹا اعتماد کا ووٹ لے لیا، انہوں نے ارکان سے گن پوائنٹ پر اعتماد کاووٹ لیا، پورے اسلام آباد میں کل ڈسکہ کی طرح دھند چھاگئی۔

مریم نواز نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر فخر ہے، مرتضیٰ جاویدعباسی اور خصوصاً مریم اورنگزیب پر فخر ہے، فخر ہے شیروں کی طرح ووٹ چوروں اور غنڈوں کا مقابلہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ عوام کے شیر چند درجن برگرز پر بھی بھاری ہوتے ہیں، شیر شیر ہوتا ہے، گیدڑ گیدڑ ہوتا ہے،مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ جب اپوزیشن میں تھے تو پارلیمنٹ پر غنڈہ گردی کرتے تھے، آج یہ حکومت میں ہیں تو انہوں نے دوبارہ غنڈہ گردی کی۔

مریم نواز نے کہا کہ احسن اقبال پر جوتا پھینکا، بدترین بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، مریم اورنگزیب پر حملہ کیا، 22 کروڑ عوام شیم شیم کہہ رہے ہیں، آج ہر پاکستانی بیٹی اور ماں کا سر شرم سے جھک گیا۔

پی ڈی ایم رہنماؤں سے خطاب بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کب، کہاں اور کس کیخلاف عدم اعتماد ہوگا یہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، ہم بتائیں گے کب تک سپیکر کرسی پر بیٹھا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہتے ہیں سیاست ناممکن کو ممکن بنانے کے فن کا نام ہے، سینیٹ کی ایک سیٹ کی کامیابی نے یہ ثابت کر دیا، پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست دی۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں ڈھائی سال سے ہائبرڈ نظام چل رہا ہے، 3 سال سے کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے، غیر سیاسی سپورٹ سے تمام دروازے بند ہوتے جا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.