کامیابی کیلئے نوجوان نسل کا تعلیم حاصل کرناضروری ہے، ناز فاروق
میرپورخاص(زمینی حقائق ڈاٹ کام )معروف سوشل ورکر ناز فاروق نے کہا کہ نوجوان نسل کیلئے تعلیم حاصل کرنا از حد ضروری ہے کیونکہ تعلیم کے حصول کے بغیر ملک و قوم کی ترقی ناممکن ہے.
بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کی رپورٹ کے مطابق ناز فاروق نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی اور آئینی حق ہے لیکن اج کی نوجوان نسل غربت کی وجہ سے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہے.
ان کا کہنا تھا تعلیم نوجوان نسل کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے اس کی وجہ سے وہ مختلف حالات کا سامنا کر سکتے ہیں تعلیم نوجوان نسل کا مستقبل ہے.
انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ بچوں کے مستقبل میں اہم کردار ادا کریں جس ملک میں تعلیم کی کمی ہے وہ ملک کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا ملک و قوم کی ترقی صرف نوجوان نسل کے بہتر تعلیم حاصل کرنے میں ہے.
معروف سوشل ورکر ناز فاروق نے کہا کہ نوجوان نسل کو تعیلم کے میدان میں آگے لانے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ملک تعلیم کے میدان میں آگے جا سکے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہو.
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کو بھی چاہیے کہ تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کریں تاکہ نوجوان نسل بہتر مواقع میسر آئیں کیونکہ تعلیم ہی کامیابی کی کنجی ہے.