سیف علی کی ہندو بیوی کرینہ کپور کے ہاں ایک اور بیٹے کی پیدائش

0

ممبئی: بھارتی اداکار سیف علی خان کی ہندو بیوی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورکے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کو آج صبح 4 بج کر 45 منٹ پر ممبئی کے برج کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کو جنم دیا۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور پہلے ایک بیٹے تیمور کےوالدیں تھے جس کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ تیمور علی خان 2016میں اپنی پیدائش کے بعد سے ہی بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔

تیمور سیف سوشل میڈیا پر تو مقبول ہے ہی تاہم بھارتی میڈیا کابھی پسندیدہ بچہ ہے
تیمور علی خان کی مقبولیت کا اندازہ اس کی مقبولیت سےلگایا جاسکتا ہے.

دوسال قبل 2018 میں انٹرنیٹ سرچنگ یاہو ہارٹ تھروب شخصیات کی فہرست میں وہ اپنے والدین سے آگے تھا اور پانچویں نمبر پر مقبول ترین شخصیات میں شامل تھا۔

تیمور کی حد درجہ مقبولیت کے بعد اداکار جوڑے سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بچے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.