موت رات پیشاب کیلئے اٹھنے والوں کی منتظر رہتی ہے
اسلام آباد : موت رات کو پیشاب کے لئے اٹھنے والوں کی منتظر ہوتی ہے، کیا آپ بھی ایسی کوئی غلطی کرتے ہیں جس سے فوری موت واقعہ ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے.
رات پیشاب کیلئے اٹھنے والے افراد کے مر جانے کے واقعات کے پیش نظر ماہرین صحت نے تحقیق کی ہے اور اس حوالے سے ایک ہدایت بھی جاری کی گئی ہے.
بتایا گیا ہے کہ جو لوگ نیند سے رات کو پیشاب کے لئے یا کسی اور مقصد کے لئے اٹھتے ہیں اور اچانک کھڑے ہو جاتے ہیں تو اس سے دماغ کو خون کی رسد کم ہو جاتی ہے۔
جلدی جلدی بستر چھوڑنے سے دماغ کو خون کی رسد پوری نہیں ہوتی اور دل کی دھڑکن رک جاتی ہےاور اس عمل سے فوری طور پر ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے یا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ دو یا تین منٹ کا وقفہ کر کے اٹھا جائے تاکہ فوری اٹھنے کے فوری منفی ردعمل سے بچا جا سکے.
بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب نیند سے جاگیں تو پہلے ایک یا دو منٹ بستر پر لیٹے رہیں، پھر تقریباً ایک منٹ بستر پر بیٹھیں اور پھر بستر سے ٹانگیں نیچے لٹکا کر 30 سیکنڈ چارپائی پر بیٹھیں۔
اسطرح کی دو تین منٹ کی مشق سے دماغ کو خون کی رسد کی کمی کا خدشہ کم ہو جائے گا، جو ہارٹ اٹیک /دل کی دھڑکن کے بند ہو جانے اور اچانگ موت کا امکان کم کر دے گا۔