جس، دنا نیر ، کی پارٹی مشہور ہوئی اسے کتوں سے پیارہے

0

فوٹو،ویڈیو: سوشل میڈیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) فاسٹ باولر حسن علی نے جب جنوبی افریقہ سے جیت کے بعد جشن مناتے ہوئے چھوٹی سی ویڈیو بنائی اور کہا ۔ یہ میں ہوں۔ یہ ہماری ٹیم اور سیریز جیتنے کے بعد ہماری پارٹی ہورہی ہے۔ بہت سارے شائقین کرکٹ حیران تھے کہ کہہ کیارہاہے۔

یہ حسن علی کا کوئی تخلیقی کام نہیں تھا ۔ اس کے پیچھے وہ 5سیکنڈ کی ویڈیو تھی جو نتھیا گلی میں دنانیر مبین نامی لڑکی نے بنا کر انسٹا گرام پر ڈالی تھی اور راتوں رات اس ویڈیو نے مقبولیت کی بلندیوں کوچھو لیا۔

نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں وائرل ہو رہی ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو سمیت پاکستان بھر کا میڈیا اس مختصر سے ویڈیو کی تخلیق کار کو دکھائے جارہاہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں دنانیر مبین کہتی ہیں اس طرح برگر سٹائل میں بات کرنا میرا انداز نہیں ہے، میں ایسے بات نہیں کرتی اور صرف ویڈیو بنانے کے لیے یہ مزاحیہ انداز اختیار کیا تھا۔

دنانیر کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ خود کو ایک کونٹینٹ کریئٹر کہتی ہیں جو اپنے بلاگز پر زندگی کے بارے میں شیئر کرنے کے علاوہ میک اپ فیشن اور لائف سٹائل سے لے کر ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق ہر چیز پر بات کرتی ہیں۔

انٹریوکے دوران دنانیر نے بتایا کہ اپنے خاندان والوں کے ساتھ وقت بِتانے کے علاوہ پینٹنگ اور وقتاً فوقتاً گلوکاری کرنا پسند ہے اور کتوں سے بہت پیار ہے۔

دنانیر کی انسٹا گرام پر شائع ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 20 لاکھ سے افراد دیکھ چکے ہیں اور وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام پر ان کے فالووز کی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 37 ہزارسے بڑھ چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مجھے پارٹی کہنا آتا ہے اور مجھے پتا ہے کہ یہ پارری نہیں پارٹی ہوتا ہے۔میں نے تو صرف آپ سب (میرے انسٹاگرام فالوور) کو ہنسانے کے لیے ایسا کیا۔

دنانیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے گھر اور دوستوں میں سب کو پتا ہے کہ وہ ذرا مزاحیہ باتیں کرتی ہیں،میں عجیب و غریب تبصرے اور احمقانہ قسم کے مذاق کرتی رہتی ہوں۔

میں جن لوگوں کے ساتھ کمفرٹیبل ہوتی ہوں، ان کے ساتھ میری یہی وائب (ایسا ہی انداز) ہوتی ہے میں ان کے ساتھ بالکل جوکر کی طرح ہوتی ہوں۔

وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ اب مجھے پتا چلا ہے کہ لوگوں کو میری شخصیت کی یہ سائیڈ زیادہ پسند ہے، لہذا مستقبل میں کوشش کروں گی کہ اپنے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر یہی سائیڈ زیادہ دکھاؤں۔

دنانیر کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر اس کی نقل اتارتے ہوئے طرح طرح کی ویڈیو بنا کر شیئر کررہے ہیں اور اس جملے کو انجوائے کررہے ہیں ۔

قومی کرکٹر حسن علی نے بھی اسی ویڈیو کو کاپی کرتے ہوئے کل جیت کے بعد اپنی ٹیم کے ساتھ مختصر ویڈیو بنائی جو مسلسل وائرل ہورہی ہے۔ اور بہت سارے لوگوں کو حسن علی کی ویڈیو سے پتہ چلا ہے کہ اصل محرک کون تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.