پاکستان کا بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

0

فوٹو: فائل

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان نے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا،غزنوی 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکر نے اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے 290 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک مارکرنے والے بلیسٹک غزنوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، بلیسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

غزنوی میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈٹریننگ ایکسرسائز کے ذریعے کیا گیا۔ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز نے تجربے کا مشاہدہ کیا اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

اس موقع پرسائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم بھی وہاں موجود تھے۔صدر مملکت، وزیراعظم اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

عسکری و سیاسی قیادت نے غزنوی میزائل کے کامیاب تجربے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کا میزائل تجربے کی کامیابی میں کلیدی کردار ہے۔

یادرہے اس سے قبل 20 جنوری کو بھی پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین تھری بیلسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلومیٹر ہے۔ میزائل کا تجربہ ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.