مسلم کانفرنس اور ن لیگ کے سیکڑوں کارکن تحریک انصاف میں شامل
مظفر آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) چھتر بسناڑہ کھاوڑہ مظفرآباد میں ہونے والی تقریب کے دوران سینکڑوں افراد نے راجہ منصور کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت اعلان کیا.
پارٹی میں شمولیت کیلئے ہونے والی تقریب جلسے کی شکل اختیار کر گئی اس موقع پر
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر راجہ منصور خان نے خطاب کیا.
جلسے میں اہل علاقہ کی بھی کثیر تعداد میں شریک تھی، راجہ منصور نے کہا کے پچھلے دو ماہ میں 63 شمولیتی میٹنگ میں 2150 لوگوں کو شمولیتی ہأر پہنا چکا ھوں.
انھوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ہمیں حلقے کےاندر سیاسی اعتبار سے کمزورسمجھتے ھیں انکو ہم الیکشن کی رات تاریخی جھٹکا دیں گے.
لوگوں کا جوق در جوق ہمارے ساتھ شامل ہونا اس بات کی علامت ہے کے کھاوڑہ کے لوگ انکی جعلسازیوں سے تنگ ہیں اور پی ٹی آئی کواپنا مسیحا سمجھتے ہیں.
راجہ منصور نے کہا انشااللہ اب ہم کھاوڑہ کو محرومیوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالیں گے، اہل علاقہ کی شکایات کا ازالہ کریں گے اور انھیں انکے حقوق دلائیں گے.
ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور روزگار ہر شخص کا بنیادی حقوق ہے، حکومت میں آنے کے بعد ہماری پہلی ترجیحات یہی ہوں گی تاکہ لوگوں کے مسائل حل کرسکیں.
راجہ منصور کا مزید کہنا تھاکہ ہم ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کیلئے نکلے ہیں اوراسکا خاتمہ کرکے دم لیں گے،آخر میں مسلم کانفرنس اور ن لیگ کے کارکنان کی باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا.