کورونا ،مزید 43 اموات ،مجموعی تعداد 11 ہزار 247 ہو گئی

0

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام )

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 11 ہزار 247 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 927 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 925، سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 935 کیسز سامنے آئے.

خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 945، بلوچستان میں 18 ہزار 715، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899، اسلام آباد میں 40 ہزار 629 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 770 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 403 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 84 ہزار 508 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 283 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

پنجاب میں 4 ہزار 537، سندھ میں 3 ہزار 875، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 826، اسلام آباد میں 463، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 252 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

سرکاری طور پر جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 818 ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.