نواز شریف کے وارنٹ برطانیہ میں غیر موثر ہیں، برطانوی دفتر خارجہ

0

فوٹو :فائل

لندن: برطانیہ نے نوازشریف کیلئے پاکستان سے جاری ہونے والے وارنٹ کو اپنے ملک میں غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف یہاں قیام کر سکتے ہیں.

اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان سے جاری وارنٹ سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

ایک پاکستانی شہری کی ای میل پر برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ہم نواز شریف کے برطانیہ قیام سے باخبر ہیں.

برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین وضع ہیں، ہم ہر مقدمےمیں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔ نواز شریف کےقانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں.

پاکستان سے جاری وارنٹ نوازشریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے جب کہ پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کوگرفتار نہیں کرسکتی۔

برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سےیہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہے تاہم صورتحال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.