جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم کا اعلان، سعود شکیل سمیت کئی نئے چہرے شامل

0

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف محمد وسیم نےجنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے شان مسعود، محمد عباس اور حارث سہیل نیوزی لینڈ میں ناکامی پر ڈراپ کردیا گیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کو ہوم سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا.

ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے والوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔نسیم شاہ، محمد عباس، حارث سہیل، امام الحق، ظفر گوہر اور شان مسعود اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

نیوزی لینڈ میں ناکامی کی بنیاد پر پر سعود شکیل سمیت کئی سفارشی کھلاڑیوں کو قومی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے

بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان(نائب کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، سرفرازاحمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، آغا سلمان، سعود شکیل، کامران غلام، محمد نواز، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، حارث رؤف اور تابش خان۔

محمد وسیم نے کہا کہ یہ ہمارا 20 رکنی اسکواڈ ہے جو بائیو سیکیور ببل کا حصہ ہو گا اور ٹیسٹ سیریز سے قبل 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا اور وہ کھلاڑی ڈریسنگ روم کا حصہ ہوں گے۔

شان مسعود کے حوالے سے محمد وسیم نے کہا کہ اوپننگ بلے باز نے ماضی میں رنز کیے ہیں لیکن موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے ان کے جو مسائل چل رہے ہیں، اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ سے وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے.

وسیم نے کہا جو بھی کھلاڑی اب ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ہم ان کے لیے منصوبے بنا رہے ہیں کہ اب انہوں نے کرنا کیا ہے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا کوچنگ اسٹاف ہماری مینجمنٹ سے مشاورت کے بعد اس پر کام کررہا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.