کورونا،مزید 111افراد جاں بحق، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 668
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 111 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اس دوران 2 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 64 لاکھ 28 ہزار 240 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 256 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 65 ہزار 070 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2لاکھ7 ہزار407 ، پنجاب میں ایک لاکھ 33 ہزار 874، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 160 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے.
اسلام آباد میں 36 ہزار 721، بلوچستان میں 18 ہزار 005، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 065 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 838افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 38 ہزار 268 ہےجن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 111 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہزار 668 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 782 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 134 ہوگئی ہے۔