محمد عامر نے خبر کمرشل بنانے کیلئے اپنے یوٹیوب چینل کاانتخاب کیا

0

فوٹو: فائل

لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے سے معذرت کرکے ریٹائر منٹ لینے والے محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کی وجوعات بتانے کیلئے اپنے یوٹیوب چینل سے اعلان کاانتظار کیاتاکہ سنسنی خیز خبر کیلئے لوگ ان کے یوٹیوب چینل پر آئیں۔

فکسنگ پر سزا یافتہ محمد عامر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ریٹائرمنٹ کی جن وجوعات کا انکشاف کیا وہ پہلے ہی کرکٹ سے دلچسبی رکھنے والوں تک پہنچ چکی تھیں اور خود محمد عامر پہلے بھی ان کاذکر کرچکے ہیں۔

ایک سیریز سے آوٹ ہونے پر آپے سے باہر ہوجانے والے محمد عامر کا موقف تھا کہ میرا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اگر ان کی اس بات سے اتفاق کرلیاجائے تو مصباح الحق چیف سلیکٹراب نہیں رہے آئندہ کی سلیکشن کوچ نے نہیں کرنی تھی۔

وقار یونس کو بھی انھوں نے ریٹائر منٹ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے ، وقاریونس نے تب بھی سخت ردعمل کااظہار کیا تھا جب محمد عامر اوروہاب ریاض نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کااعلان کیا تھا، وقار یونس کاموقف تھا کہ نوجوان محمد عامرکو مرضی کی کرکٹ کی بجائے ملک کیلئے دستیاب ہوناچایئے۔

محمد عامر نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنے اندر کے باس کوختم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کایہ عذرپیش کیا کہ میرا جسم ٹیسٹ کرکٹ کا بوجھ نہیں اٹھا پا رہا تھا۔اس لیے ریڈ بال کرکٹ سے کنارہ کشی کی تھی۔

محمد عامر نے ایک طرف بہت زوردے کر کہا کہ میں کمزور انسان نہیں ہوں ورنہ اپنے پاوں پر کھڑا نہ ہوتا جب کہ دوسری طرف خودہی کہتے ہیں کہ جسم ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں اور رکسی اور کو ذمہ دار قراردے ریٹائرمنٹ کے اعلان کا مطلب ہے کہ ذہینی طور پر بھی ناتواں ہیں۔

محمد عامر نے سابق کرکٹرز کی طرف سے میچ فکسنگ پر بات کرنے پر بھی اعتراض اٹھایا ، چمپیئن ٹرافی میں کارکردگی کا ذکر بھی کیا اورپھراپنے ساتھ ناروا سلوک کا بھی گلہ کیا۔

ریٹائرمنٹ کے اعلان کے باوجودمحمد عامر نے چیئرمین کرکٹ بورڈاحسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے کوئی اختلاف نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے ان کی طرف سے نرم گوشہ کی امید کو زندہ رکھا۔

محمد عامر کے الزامات پر چیئرمین کرکٹ بورڈ کو ٹیم منجمنٹ پر اٹھنے والے سوالات کا ضرور جائزہ لینا چایئے تاکہ محمد عامر کی طرح کوئی اور باصلاحیت پلیئر کسی کے ذاتی رویہ سے دلبرشتہ ہو کر کٹ سے کناراکش نہ ہو ۔

واضح رہے محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ڈبیو انگلینڈ کے خلاف 2009 میں کیا، عامر نے 50 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 59 وکٹیں حاصل کی، انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2020 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا، محمد عامر نے ون ڈے کرکٹ ڈبیو 2009 میں سری لنکا کے خلاف کیا۔

قومی فاسٹ باؤلر نے اپنا آخری ون ڈے میچ 2 اکتوبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا، محمد عامر نے 61 ون ڈے میچز میں 81 وکٹیں حاصل کیں، قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر میچ فکسنگ میں سزا کے باعث 5 سال کرکٹ سے دور بھی رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.