پاکستان میں کورونا سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد
8 ہزار 91 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 458 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار 578، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350 کیسز سامنے آئے.
خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 370،بلوچستان میں 17 ہزار 187، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658، اسلام آباد میں 30 ہزار 406 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 933 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 49 ہزار 779 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 969 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 67 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 91 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 36، سندھ میں 2 ہزار 935 افراد انتقال کر گئے.
خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، بلوچستان میں 167، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 169 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔