فیاض الحسن چوہا ن سے دوسری بار وزارت اطلاعات چھن گئی
لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سے قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اور فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان سے وزارت کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا یہ دوسرا موقع ہے کہ فیاض الحسن چوہان سے وزیراطلاعات کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے اس سے قبل ایک متنازعہ بیان پر ان سے وزارت اطلاعات واپس لی گئی تھی۔
فیاض الحسن چوہان کا قلمدان تبدیل کر کے انہیں کالونیز کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
Fayyaz ul Hassan Chohan reacts to news of his removal as Punjab Info Minister pic.twitter.com/tgEwJrlvQt
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 2, 2020
مہرمحمداسلم اور زوارحسین وڑائچ سے بھی قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔مہرمحمداسلم کے پاس کوآپریٹو،زوار حسین کے پاس جیل خانہ جات کاقلمدان تھا۔فردوس عاشق کوجاویداخترکی جگہ وزیراعلیٰ کامعاون خصوصی بنایاگیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں فردوس عاشق اعوان کی گورنر پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی تھیں اور فردوس عاشق اعوان ہمیشہ کی طرح لابنگ کرکے واپس آنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پھر سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کی ذمہ داریاں نبھانے کی خواہش مند تھیں تاہم وزیراعظم نے انہیں پنجاب میں یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لیے قائل کیا تھا۔
واضح رہے فردوس عاشق اعوان پہلے مرکز میں معاون خصوصی برائے اطلاعات تھیں جب ان کو ہٹا کر شبلی فراز کو وزارت دی گئی تھی ،میڈیارپورٹس کے مطابق ان پر کئی الزامات تھے اس لئے ہٹایاگیا تھا۔