سندھ کے وزیر بلدیات کا سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار

0

کراچی (ویب ڈیسک )وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سپریم کورٹ کے عمارتیں گرانے کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

جیو نیوز کےمطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا تھا کہ ان کے لیے رہائشی عمارتوں کو توڑنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی وزارت چھوڑ دیں گے مگر عمارتیں توڑنے کا کام نہیں کریں گے۔

یادر ہے سپریم کورٹ نے گزشتہ روز سندھ حکومت کو حکم دیا تھا کہ کراچی کو ماسٹر پلان کے تحت اصل حالت میں بحال کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.