امریکہ نے افغانستان سے مزید فوجیوں کی واپسی کیلئے شرط رکھ دی

0

ویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکہ نے افغانستان سے مزید امریکی فوجیوں کا انخلا طالبان کی جانب سے پُرتشدد کارروائیوں میں کمی اور امن معاہدے کے تمام نکات پر عل درآمد سے مشروط کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جوائنٹ چیفس آف چیئرمین جنرل مارک مِلے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ افغانستان سے اب بھی 4 ہزار 500 امریکی فوجیوں کا انخلا ہونا باقی ہے.

انھوں نے کہا کہ ان فوجیوں کی افغانستان سے واپسی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب طالبان حملوں میں کمی کردیں اور کابل حکومت کے ساتھ امن مذاکرات میں مثبت پیشرفت پر رضا مند ہوں۔

رواں برس 29 فروری کو امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت امریکی فوجیوں کو 14 ماہ میں افغانستان سے اپنی فوجی واپس بلانے تھے.

معاہدے کے مطابق طالبان نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں کمی اور کابل حکومت کے ساتھ مذاکرات کا وعدہ کیا تھا تاہم معاہدہ میں کاروائیاں روکنے پر اتفاق نہیں ہوا تھا۔

دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ امریکی فوجیوں کی کرسمس تک اپنے وطن واپسی چاہتے ہیں تاکہ فوجی اہلکار کرسمس کا جشن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں.

امریکی صدر کی اپوزیشن جماعت کا کہنا تھا کہ امریکی صدر انتخابی مہم کی کامیابی کے لیے لوگوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں اور ایسے دعوے کررہے ہیں جو قابل عمل نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.