مری،نتھیا گلی اور کاغان میں برفباری، سڑکیں بند
مری (ویب ڈیسک )مری میں برفباری کا سلسلہ جاری ، اب تک ایک فٹ برف پڑ چکی ہے ، شاہراہوں پر ٹریفک جام ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہیں، نتھیاگلی میں دو فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی مفلوج، کاغان میں اٹھارہ گھنٹوں سے برفباری جاری۔
مری میں شدید برفباری میں جہاں ٹریفک جام اور سڑکوں پر مسائل ہیں اس کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد بھی شہر میں موجود ہے اور برفباری سے لطف اندوز ہو رہی ہے، مری میں ایک فٹ تک برف باری ہوچکی ہے جس کے باعث مری کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک جام ہے۔
، پارکنگ کے مسائل کے باعث بھی سیاحوں کو مسائل درپیش ہیں، مسلسل برفباری کے باعث سڑکوں سے برف ہٹانے کاکام بھی نہیں ہو سکا، ادھرنتھیاگلی میں دو فٹ برفباری پڑنے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، مین روڈ سمیت رابطہ سڑکیں بند ہیں۔
ہفتہ کو صبح سے جاری تیز برفباری نے نظام زندگی کو پوری طرح مفلوج کر کے رکھ دیا برف سے سردی مین اضافہ ہوگیا سردی اور شدید برف کی وجہ سے لوگ گھروں مین محصور ہوکر رے گئے اب تک انتظامیہ نتھیاگلی مری ابیت آباد روڈ کو برف سے صاف نہ کر سکی اور مین روڈ بدستور بند ہے ۔
بالاکوٹ میں بارش جبکہ وادی کاغان میں برفباری کا سلسلہ گزشتہ 18گھنٹوں سے جاری ہے،بالاکوٹ: شوگراں,کاغان اور ناران میں ایک فٹ تک برفباری سے پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے،بالاکوٹ: شوگراں میں درجہ حرارت منفی1, کاغان میں منفی 6جبکہ ناران میں منفی 7تک پہنچ گیا ہے۔