شاہین شاہ نے 4بالز پر 4وکٹیں حاصل کرکے دھوم مچادی
فوٹو:ہمپشائر ٹوئٹر
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے اسٹار فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ٹی20 چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے چار گیندوں پر چار وکٹیں جب کہ مجموعی طورپر میچ میں6وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں تباہ کن سپیل میں لگاتار چار گیندوں پر جون سمپسن، سٹیون فن، تھیلان ولالا واتیا اور ٹم مرتاغ کو پویلین بھیج دیا۔
شاہین شاہ آفریدی شروع کے چھ میچوں میں 19 رنز دے کر صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے تھے لیکن اس میچ میں چھ وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور سب کو کلین بولڈ کیا۔
17.3 🎯
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 20, 2020
17.4 🎯
17.5 🎯
17.6 🎯
4️⃣ wickets in 4️⃣ balls
Well bowled @iShaheenAfridi 👌pic.twitter.com/XCAvjYT5oQ
شاہین آفریدی نے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں 19 رنز کے عوض چھ وکٹیں لے کر ہمپشائر کی ٹی20 تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
شاہین شاہ آفری ٹی20 کی تاریخ میں چار گیندوں پر چار وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔آفریدی کی بھرپور کارکردگی کی بدولت ہمپشائر بھی چھ لگاتار ہار کے بعد جیت کا مزہ چھکنے میں کامیاب ہوئی۔
مڈل سیکس کے خلاف ہمپشائر کو 142 رنز کے دفاع میں جلدی وکٹوں کی ضرورت تھی۔ پاور پلے میں فے لکس آرگن نے 13 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
شاہین آفریدی کی پہلی وکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ سٹیج میں سب سے زیادہ 413 رنز بنانے والے ایجیز باؤل کی صورت میں ملی جنہیں انہوں نے خوبصورت یارکر کرکے بولڈ کیا۔
اس کے بعد سمپسن کی جانب سے مہمان ٹیم کے لیے جب خطرے کی گھنٹی بجی تو آفریدی نے اپنا تباہ کن سپیل شروع کیا۔ وکٹ کیپر سمپسن نے سٹیونسن کے 17 وین اوور میں جب جیت کے لیے صرف 37 رنز درکار تھے تو لمبے چھکے لگائے۔
لیکن اس کے بعد آفریدی نے لگاتار چار گیندوں پر چار وکٹیں لے کر مڈل سیکس کی جیت کی امیدیں خاک میں ملا دیں اورمشائر’وائٹیلٹی بلاسٹ‘ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت اپنے نام کرلی۔