وزیراعظم نے نواز شریف کی تقریر پر ایکشن لینے سے روک دیا

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وفاقی وزراء و حکومتی ٹیم کا بھی اے پی سی پر ردعمل سامنے آگیاہے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہم نوازشریف کی تقریر پر ایکشن لینا چاہتے تھے وزیراعظم نے روک دیا ہے۔

اپوزیشن کی اے پی سی کے حوالے سے حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ اے پی سی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، نوازشریف کی صحت اگر ٹھیک ہے تو وہ پاکستان واپس آکر عدالتوں کا سامنا کریں۔

نواز شریف15سال اس سسٹم کا حصہ رہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے ابو بچاؤ مہم کی ایک اور قسط فلاپ ہو گئی، میڈیا کی آزادی کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا کہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی گئی، وہ کہتے ہیں 33 سال ملک میں آمریت رہی۔

فواد چوہدری نے کہا نواز شریف نے یہ نہیں بتایا کہ پندرہ سال وہ خود اس سسٹم کا حصہ رہ کر کٹھ پتلی کے طور پر خدمات سرانجام دیں، ان کی تقریر کا نکتہ یہ ہے کہ اگر میں حکومت میں ہوں تو سب ٹھیک ہے، اور اگر حکومت میں نہیں ہوں تو ناقابل قبول ہے۔

ثابت ہو گیا نواز شریف صحت مند ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا جب بھی یہ لوگ اکھٹے ہوتے ہیں تو ہمیں فائدہ ہوتا ہے، نوازشریف کی تقریر سے ثابت ہوا کہ وہ صحتمند ہیں، وہ توانا اور خوبصورت لگ رہے تھے، تاہم انہوں نے بہت بہکی بہکی باتیں کیں۔

انھوں نے کہااپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ بل پر نہیں مان رہے تھے، عمران خان نے اپوزیشن سے معاہدے پر نہ کردی، فیٹف بل کی منظوری اور وزیراعظم کے انکار کی ان کو تکلیف ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ہے ڈاکٹرز نے نوازشریف کو پہلے یہ کہا تھا کہ صبح، دوپہر، شام تین وقت سلفییاں لینی ہیں، اور شاید اب یہ ہدایت دی ہے کہ ویڈیو لنک آزمائیں آفاقہ ہوگا، ڈاکٹرز یہ بھی کہہ دیں کہ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں اور پاکستان جاکر ہی اے پی سی کرلیں۔

عمران خان کو تو عوام اقتدار میں لے کر آئے، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا نوازشریف آج بھی پرچی سے دیکھ کر پڑھ رہے تھے، وہ پوچھنا چاہ رہے تھے کہ مجھے کیوں نکالا، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ان سے ہے جو عمران خان کو لے کر آئے، عمران خان کو تو عوام لے کر آئے ہیں۔

اے پی سی میں احمقانہ باتیں کی گئیں، جو عدالت کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتا،وہ سوال پوچھ رہا ہے، نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ٹھیک ہو گئے ہیں تو واپس آ جائیں۔

سیاسی بے روز گاروں کواے پی سی سے
پذیرائی نہیں ملےگی،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اے پی سی پر کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو دھوکا دے رہی ہیں، سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں کہ عوامی پذیرائی اے پی سی سے نہیں ملتی، عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔

عثمان بزدار نے کہا عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا، اپوزیشن اے پی سی پہلے ہی تقسیم ہو چکی ہے اور اے پی سی کے بعد اپوزیشن جماعتوں میں مزید پھوٹ پڑے گی۔


مفرور مجرم کی تقریر نشر نہیں کی جا سکتی ,
شہبازگل

اپوزیشن کی اے پی سی میں نوازشریف کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر پر ایکشن لینا چاہتے تھے کیوں کہ مفرور مجرم کی تقریر نشر نہیں کی جا سکتی ہے، لیکن وزیراعظم نے روک دیا اور کہا ان کا سب کچھ نشر ہونے دیا جائے۔

انہوں نے ہماری بات نہیں مانی، نوازشریف نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے جھوٹ بولا، وہ پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہے ہیں اور اتنے جھوٹ بول چکے ہیں کہ اب ان کی وضاحت بھی نہیں کر سکتے، انہوں نے صرف یہ تقریر کی مجھے کیوں نکالا۔

معاون خصوصی نے کہا اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس بھی کی اورکہا شہبازگل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی منی لانڈرنگ کی پیاس بجھ نہیں رہی، یہ وہی لوگ ہیں جو اپنے ساتھ اپنے کھانے اور برتن ساتھ لے کر جاتے تھے، ان کے پتیلے بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے مری جاتے تھے۔

انھوں نے کہا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جب سارے چور اکٹھے ہو جائیں تو سمجھ جائیں شہر میں ایماندار تھانیدار آ گیا ہے، دو سالوں میں پانچویں اے پی سی ہو رہی ہے، انہیں کیوں عمران خان سے اتنا خوف ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جھوٹ میں شریف خاندان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، دبئی ٹاور سے لیکر لندن فلیٹس سب ان کے ہیں، جھوٹے خط دینے پر قطری شہزادے نے بھی پناہ مانگی، ڈاکا زنی پر کسی کو انعام ملا تو آصف زرداری بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.