منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاون شروع کرنے لگے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاون شروع کرنے جارہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان سے آج اسلام آباد میں معاشی امور سے متعلق رپورٹرز نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے انھیں ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
عمران خان نے سندھ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی وجہ سے کل سے چیخوں کی آوازیں آرہی ہیں۔
وزیرعظم عمران خان کا کہنا تھامعیشت میں غیر یقینی کا خاتمہ ہو چکاہے، یو اے ای، سعودیہ اور چین سے قرضے ملنے کے بعد ملک کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل حل ہو چکے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے ہونا باقی ہے،آئی ایم ایف کے ساتھ کن شرائط پر معاہدہ ہو گا اس کا فیصلہ نہیں ہوا، آئی ایم ایف کا رویہ ہم سے مختلف تھا ایک وجہ سیاسی تھی اب وہ ہماری بات سمجھ رہے ہیں۔
عمران خان نے کہابین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسبی کے اظہار کیا،یہ بھی کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے وفاق پر بوجھ بڑھا صوبوں کی زمہ داریاں کم ہوئیں۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان سے کرنسی کرنسی باہر سمگل ہو رہی ہے، کرنسی کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔
وزیراعظم نے اس عزم کااظہار کیا کہ حکومت نے مشکل فیصلے کرلیے ،اب آگے آسانیاں ہیں،عالمی برادری سے تعلقات پر بات چیت میں عمران خان کا کہنا تھابھارت کے سوا تمام طاقتوں کے ساتھ معاملات بہتر ہو رہے ہیں۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے پروگرام پر عمل درآمد ہمارے مفاد میں ہے جب کہ آرمز کے خلاف کارروائی نیشنل ایکشن پروگرام کا حصہ ہے۔