سکھ کرکٹر ہربھجن سنگھ ایک ہندو بنئے کے ہاتھوں لٹ گئے

0

فوٹو : فائل

نئی دہلی(انٹر نیٹ نیوز)شہرہ آفاق بھارتی لیگ اسپنر ہر بھجن سنگھ ایک بزنس مین کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، جی مہیش نے شراکت کے بہانے ، بجی کو 4کروڑ روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔

اس حوالے سے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی شہر چنئی کے بزنس مین کے خلاف معروف آف اسپنر ہربھجن سنگھ نے چار کروڑ روپے لوٹنے کی شکایت درج کرائی ہے۔

ہربھجن سنگھ کی شکایت پر پولیس نے پارٹنر شپ فرم کے تحقیقات کا آغاز کیا ہے تاہم جی مہیش جس کے خلاف بھارتی کرکٹر نے شکایت درج کرائی ہے اس نے عدالت سے پیشگی ضمانت کرا لی ہے۔

ہربھجن سنگھ ریٹائرڈ کرکٹر ہیں تاہم اب انھیں انکوائری اور تحقیقات کی ٹیسٹ اننگز کا سامنا ہے کیونکہ بھارتی حکام نے کیس کی تحقیقات ایک سینئر افسر کو سونپ دی ہے تاکہ معاملہ شفاف طریقے سے حل کیا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی لیگ اسپنر ہربھجن سنگھ نے سال 2015 میں ایک دوست کے کہنے پر چنئی کے ایک تاجر جیمہیش کو چار کروڑ روپے قرض دیے تھے پھر واپسی نہیں ہوسکی۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں ہربھجن سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جب بھی مذکورہ شخص نے اپنی رقم واپس مانگتے ہیں وہ کوئی نا کوئی بہانہ بناکر وقت مانگ لیتا تھا، بہت اسرار کے بعد جی مہیش نے 25 لاکھ روپے کا چیک دیا تاہم وہ بھی باونس ہوگیا ہے۔

چیک باونس ہونے پر بھارتی کرکٹر نے تامل ناڈو پولیس کو شکایت درج کرائی تاہم ابھی تک پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اور انصاف کے حصول کیلئے سکھ کرکٹر مارے مارے پھر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.