امریکی انتخابات، صدارتی امیدواروں کا پہلا مباحثہ 29 ستمبر کو ہوگا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ہارون رشید طور)امریکی انتخابات میں صدارتی امیدواروں میں پہلا معرکہ 29 ستمبر کو ہو نے جا رہا ہے.
امریکہ کے صدارتی انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے امیدواروں کی نامزدگی کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد 29 ستمبر سے نئے مرحلے کا آغاز پہلے صدارتی مباحثے سے ہو رہا ہے۔
تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ اپنے ڈیموکریٹک حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن سے ہے۔دونوں امیدوارں کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 29 ستمبر کو ہو گا۔
اس سے قبل دونوں امیدواروں نے حالیہ ہفتے کے دوران ریاست وسکانسن، پنسلوانیا اور نارتھ کیرولائنا کے دوروں میں اپنے ابتدائی دلائل پیش کیے۔
صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن میں دوسرا مباحثہ سات اکتوبر اور تیسرا مباحثہ 15 اکتوبر کو ہو گا۔ یہ مباحثے ٹی وی چینلز پر براہِ راست نشر ہوں گے۔
صدارتی امیدواروں میں مباحثوں کے حوالے سے ٹیکساس یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر جینیفر مرسیسا کا کہنا ہے کہ دونوں امیدوار ہم پلہ ہیں اس لیے ان میں سخت مباحثہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدارتی مباحثے کے دوران یہ دیکھنا ضروری ہو گا کہ امیدوار کیا کہتے ہیں۔ ان کا اندازِ بیان کیا ہے اور خاص طور پر وہ کیا پالیسی پیش کریں گے.