کوہستان، سوات میں 15 افراد جاں بحق، شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند

0

فوٹو : سوشل میڈیا

داسو(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملک بھر کی طرح کوہستان اور سوات میں بھی بارشوں سے تباہی ہوئی ہے اور 17 افراد سیلابی ریلوں میں بہہ گئے اب تک 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں باقیوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

کوہستان کے دور افتادہ گاؤں لائچی نالے میں اُونچے درجے کے سیلاب نے تباہی مچادی ہے اور سیلاب میں ایک ہی خاندان کے سات افراد سیلاب میں بہہ گئے۔

سیلاب میں بہنے والوں سے متعلق کوہستان پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک تین خواتین کی لاشیں مل گئی ہیں جب کہ بچوں سمیت 4 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ادھر کوہستان کے علاوہ سوات میں بھی نقصانات ہوئے ہیں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے مطابق مدین میں شاہ گرام اور تیرات نالے میں طغیانی سے کئی مکانات بہہ گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نالوں میں طغیانی کے باعث 40 مکانات اور رابطہ پلوں سمیت دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے چھوٹے چھوٹے ندی نالے بھی طغیانی کے باعث دریاوں کا منظر پیش کررہے تھے.

ڈی سی سوات نے بتایا کہ ریلوں میں بہہ جانے والوں میں سے 6 افرادکی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور علاقے میں امدادی کارروائی جاری ہیں نقصانات میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

ادھر چلاس میں شاہراہ قراقرم پر تتہ پانی سے لال پڑی کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور پہاڑی تودہ گرنے سے ٹینکر کا ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔

شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث آمدروفت معطل ہو گئی ہے، شاہراہ بند ہونے سے مقامی افراد اور سیاح دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.