نادرا ہیڈ آفس 2 افسروں سمیت 14 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

0

فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)نادرا ہیڈ کوارٹر کے 2 افسروں سمیت 14 ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں.

ذرائع کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر جو کہ اسلام آباد کے جی فائیو ٹو میں ہے انتظامیہ نے ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرائے تو اس دوران متذکرہ افسروں سمیت 14 ملازمین میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی.

ان تمام ملازمین کے ٹیسٹ اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر میں لئے گئے، ذرائع کا کہنا ہے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود متعلقہ دفاتر سیل نہیں کئے گئے نہ ہی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا.

دیگر جن ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان میں 2 نائب قاصد، 2 ڈرائیور اور 2 سوئپرز شامل ہیں، جن ملازمین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے نام بھی معلوم ہیں تاہم ایس او پی کے تحت نام شائع نہیں جارہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے 30 ملازمین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر سے کرانے کا ٹاسک دیا گیا ہے 7 مئی کو بھی کچھ ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے.

جاری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.