این آر او کرنا ہوتا تو لندن سے آکر جیل نہ جاتا، نوازشریف
اسلام آباد(ویب ڈیسک)نوازشریف کہتے ہیں این آر او کرنے والا لندن سے آ کر جیل نہیں جاتا اور میں اکیلا جیل نہیں گیا بلکہ میری بیٹی بھی ساتھ ہی جیل گئی۔
سابق وزیراعظم نوازشریف نے العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا، جس کے بعد انہوں نے عدالت میں ہی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔
نواز شریف کاکہنا تھا این آر او کی باتیں مفروضوں پر مبنی ہیں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہاہے ؟
اگر دھماکوں کا فیصلہ نہ کرتا تو ہمیں ہر طرف سے جارحیت کا سامنا ہوتا اور خطے میں صرف بھارت ہی ایٹمی طاقت ہوتا۔
ان کا کہناتھا کہ اتفاق فاونڈری بھٹو نے قومیا لی جبکہ دوسری شیخ مجیب الرحمان نے۔