پاکستان میں کورونا مریض،20ہزار134، 459 افرادجاں بحق

0

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہےمرنے والوں کی مجموعی تعداد459 ہوگئی جب کہ مصدقہ مریضوں کی تعداد20134 تک جا پہنچ گئی ہے

اب تک کورونا سے خیبرپختونخوا میں 180 افراد، سندھ میں 130، پنجاب میں 121، بلوچستان میں 21، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابقکُل ٹیسٹ 203,025 کئے گئے اور اب تک4817 مریض صحتیاب ہوئے.

اتوار کو ملک بھر سے کورونا کے 1312 نئے کیسز اور 22 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 640 کیسز اور 6 مزید افراد جاں بحق ہوئے جب کہ سندھ میں 363 نئے کیسز اور 8 اموات رپورٹ ہوہیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی 8 افراد جاں بحق اور 222 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ بلوچستان میں 2 اموات اور 46 نئے کیسز، اسلام آباد میں 28، گلگت میں 8 اور آزاد کشمیر میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
جاری ہے

ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 1123 کیسز سامنے آئے اور 27 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 427 کیسز 4 اموات، پنجاب 514 کیسز 9 اموات، خبیر پختونخوا میں 108 کیسز 11 اموات، بلوچستان میں 36 کیسز 3 اموات، اسلام آباد سے 22 اور گلگت بلتستان سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں 172 ،سندھ میں 122 ،پنجاب میں 115 ،بلوچستان میں 19، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کُل ٹیسٹ: 193،859 کئے گئے جب کہ 4715 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں ہفتہ کورونا وائرس کے مزید 427 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،سندھ میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 7102 ہوگئی اور اموات 122 ہوگئی ہیں، صوبے میں مزید 41 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1341 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں ہفتہ کو کورونا کے مزید 514 کیسزکی تصدیق ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کی،ترجمان کے مطابق صوبے میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 6854 ہوگئی ہے اور اموات 115 ہو گئی ہیں، صوبے میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2206 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ کوکورونا وائرس کے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ، اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 365ہوگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں ہفتے کو کورونا کے 108 نئے کیسز اور 11 اموات سامنے آئیں جس کے بعد کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 2907 اور اموات 172 تک پہنچ گئی ہیں،ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے پی نے صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کی تصدیق کی ، 728 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں ہفتے کو کورونا کے مزید 36 کیسز کی تصدیق محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے کی گئی،ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1172 ہوگئی ہے جب کہ 19 افراد جاں بحق اور 183 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں ہفتے کو کورونا کے 16 کیس رپورٹ ہوئے ،کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 356 ہو گئی،محکمہ صحت کے مطابق اب تک 260 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے، آزاد کشمیر سے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.