وزیراعظم عمران خان کا رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عید میلاد النبیﷺکے سلسلے میں اسلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس شروع ہوئی۔

کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فلاحی ریاست احساس اور رحم کے جذبے سے قائم ہوتی ہے۔ نبی پاک ? نے اسلامی فلاحی ریاست مدینہ کی بنیاد رکھی جو دنیا کی تاریخ میں سب سے بڑی تبدیلی تھی۔

خدا کی بنائی ہوئی دنیا کی بنیاد رحم اور صلہ رحمی ہے اور تمام عالموں کے رب نے سرور کونین نبی پاکﷺ کو رحمت اللعالمین بنایا۔چودہ سو سال پہلے جہالت سے بھری دنیا میں اخلاقی، سماجی، معاشی اور سیاسی انقلاب آپﷺ کی دنیا میں آمد سے برپا ہوا۔

نبی رحمت، دو جہانوں کے سردار، آقائے نامدارﷺ تاریخ عالم کی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے مدینہ کے باسیوں کے دلوں سے لالچ کو ختم کیا اور ایک ایسے معاشرے کی بنیاد رکھی۔

جو بیٹیوں کو زمین میں گاڑنے کی بجائے عورت کے حقوق کا تحفظ کرنے لگا ،جہاں غریبوں کی فلاح ، ادیان کی حرمت اور انسان کا وقار سب سے بڑے اصول بن گئے۔

کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں سوا ارب مسلمانوں کو تکلیف نہیں پہنچائی جاسکتی۔ پاکستان مذاہب کی ہتک کے خلاف بین الاقوامی قرارداد پیش کرے گا۔

تقریب میں سعودی عرب ،عراق ،ایران اورافغانستان سمیت دیگرممالک سے آئے ہوئے علما اورمشائخ نے بھی خطاب کیا۔ایران سے ڈاکٹر سیدحسن شیرازی ،سعودی عرب سے پروفیسر عبدالسلام داوٴد ،عراق سے ڈاکٹرسید عمار نقشوانی اورڈاکٹر حسین محی الدین نے خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.