ابوظہبی ٹیسٹ، نیوز ی لینڈ کی ٹیم پہلے دن ہی 153پر آوٹ
ابو ظہبی (ویب ڈیسک) ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیانپہلے ٹیسٹ میچ نیوزی لینڈ کی ٹیم 153 رنز بناکر آوٴٹ ہوگئی، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنالیے۔
جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیت راول اور ٹام لاٹہم نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 35 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے۔
راس ٹیلر بھی 2 رنز بناکر یاسر شاہ کی گیند پر وکٹ کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آوٴٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے نصف سنچری مکمل کی اور 63 رنز بنائے، پوری ٹیم صرف 153 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے یاسرشاہ نے 3 ، حارث سہیل، محمد عباس اور حسن علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔