گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے پولیس سرٹیفکیٹ لازمی قرار د ے دیاگیا
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے پاکستان میں کسی بھی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے پولیس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے امجد علی خان بنام سرکار کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا درخواست گزار کو گاڑی کی سپرداری کا حکم درست نہیں تھا۔
عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے پٹیشن مسترد کر دی اورصوبا ئی حکومتوں اور اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مو ٹر رجسٹریشن اتھارٹی اور پولیس جرائم میں ملوث گاڑیو ں کی نشا ندہی کے لیے آن لائن تصدیق کا عمل شروع کریں۔
سپریم کورٹ نے لاہور رجسٹری میں ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے کی کاپیاں تمام صوبائی حکومتوں کے سیکرٹریز ایکسائز ایند ٹیکسیشن، آئی جیز، اسلام آباد کے ڈائریکٹر ایکسائز ایند ٹیکسیشن کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی۔
عدالت کی طرف سے صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنر اسلام آباد کو موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کے حوالے سے جا ئزہ لینے کا حکم دیا ہے تاکہ جرائم میں ملو ث گاڑیوں کی رجسٹریشن سے بچا جا سکے۔
جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی جبکہ جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ تحریر کیا ۔