وزیراعظم املاک کے نقصان پر برہم ، شرپسندوں کے خلاف کارروائی کاحکم

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے پر برہم، دھرنے کے دوران شر پسندی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پبلک پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے پر پر برہمی کااظہار کر تے ہوئے حکم دیاہے کہ پبلک پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کاروائی کا حکم دیا ہے۔

ادھروزیرِ مملکت مواصلات مراد سعید جو کہ ملکی معاملات پر وزیراعظم سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کل انھوں نے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا تھا۔

۔مراد سعید نے نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لانے کا اعلان کردیا ہے اور وزارت داخلہ سمیت وفاقی حکومت کے دیگر محکموں سے توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کیلئے معاونت مانگ لی ہے۔

ادھروزارت داخلہ نے ملک بھر میں دھرنے کے دوران شر پسندی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی شروع کر دی ہے وزیرمملکت داخلہ شہریار خان آفریدی کو مختلف اداروں کی طرف سے بریفنگ دی گئی ہے۔

، پنجاب حکومت اور دیگر اداروں سے نقصانات کی تفصیل طلب کر لی گئی ہے ، سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

، وزارت داخلہ کی ہدایت کی روشنی میں ایف آئی اے کا سائبر ونگ اور پی ٹی اے سوشل میڈیا پر شر انگیز مواد کا جائزہ لے رہا ہے، شر پسند عناصر کے فرانزک ڈیٹا کو حاصل کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی اے اور سائبر کرائم ونگ کو ہدایت کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.