پنجاب میں ڈینگی بھی واپس آگیا،12مریض سامنے آ گئے

0

ویب ڈیسک

اسلام آباد: پنجاب میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ ڈینگی کی بھی واپسی ہو گئی ہے اور اب تک لاہور سمیت مختلف شہروں سے 12مریض سامنے آ چکے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق اب تک ڈینگی وائرس میں مبتلا 12 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق لاہور جب کہ 10 کا دیگر شہروں سے ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے اعلا میہ میں کہا گیاہے کہ ڈینگی سے متاثرہ تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے، ان میں سے بعض کو صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

پنجاب میں موسم تبدیل ہوتے ہی ڈینگی مچھر بھی پھیلنے لگا ہے محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کی روک تھا م کے لئے اقدامات کے علاوہ عوام سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلہ میں احتیاطی تدابیر ضرور کریں۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام نے وضاحت کی ہے کہ ڈینگی مچھر کا لاروا بارشوں کی وجہ سے نکل رہا ہے، ٹیمیں متحرک ہیں اور لاروے کو تلف کرنے کے لیے کام کررہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق انسداد ڈینگی ٹیمیں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہیں اور ورکرز ماسک و گلوز پہن کر کام کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.