گستاخانہ خاکے، معاملا اقوام متحدہ میں اٹھاہیں گے، وزیر اعظم

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف سینیٹ نے مذمتی قرارداد کی متفقہ منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کرائ کہ حکومت یہ معاملہ او آئ سی اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اٹھایا جاۓ گا۔

سینیٹ اجلاس کی صدارت ڈپٹی چئیرمین سلیم مانڈوی والا نے کی ۔اپوزیشن نے ان کے اراکین کی تقاریر سنے بغیر ایوان سے وزیر اعظم کی واپسی پر بھی احتجاجا واک آوٹ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اس معاملے کو اٹھائیں گے۔جو آزادی اظہار رائے کی بنا پر جو یہ کام کرتے ہیں وہاں کی عوام ان کو غلط نہیں سمجھے گی ۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کی ناکامی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ اس لیے آیا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو بڑھایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں ہر دو ہفتے بعد آؤں گا۔مختلف سوالات کے جوابات دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ 28 ارب پاکستان پر قرضہ چڑھ چکا ہے۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے۔عوام کا پیسہ ہمارے شاہانہ خرچوں کے لیے نہیں ہے۔عوام ٹیکس تب دے گی جب ان کو یقین ہو کہ یہ پیسہ ان پر خرچ ہوسادگی مہم اس لیے شروع کی کہ اپنے خرچے کم کرسکیں ایف بی آر میں اصلاحات کریں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کے ادارے مضبوط کریں گے۔خرچے کم کریں گے آمدنی بڑھائیں گےاور ہم جلد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے۔قرارداد میں کہا گیا کہ نبی اکرم سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے ۔مسلمان اپنے پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتے،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت ہے۔

حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے، قرارداد میں کہا گیا کہ اس معاملے پر ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے اور یہ معاملہ گستاخانہ خاکوں پر یورپی یونین اور امریکہ سے بھی معاملہ اٹھایا جائے۔کسی مذہب کی توہین کرنا آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتا۔ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر وزارت مذہبی امور علماء سے رابطے کرے۔

جے یو آئ کے مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ یہ قراد داد کافی نہیں وہ اس سے سخت قرارداد لانا چاہتے تھے پر کسی نے ان کی بات نہیں سنی۔اس سے قبل الیکشن میں مبینہ دھاندلی پر سینیٹ سے اپوزیشن نے واک آوٹ کیا۔مسلم لیگ ن نے دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

اپوزیشن لیڈرراجہ ظفر الحق نے کہا کہ الیکشن میں بے ضابطگی انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمشن تشکیل دیا جائے اورپارلیمانی کمشن کی تشکیل سے کم کوئی آپشن انہیں قبول نہیں ۔اپوزیشن کے واک آوٹ پر ایوان میں ن لیگ کے چوہدری تنویر نے کورم کی نشاندہی کی ۔کورم کی کمی کے باعث اجلاس کل صبح گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.