عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جیت،123نشستیں ، مزیدگنتی جاری

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)عام انتخابات میں پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر ابھری ہے، الیکشن 2018 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اب تک123 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

مسلم لیگ ن کو 60 نشستوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 40 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔آزاد امیدوار 20 نشستوں پر کامیاب ہورہے ہیں جبکہ متحدہ مجلس عمل کو 11، ایم کیو ایم پاکستان کو 5، بی این پی مینگل 5، ق لیگ 4، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو 3 اور پیپلز پارٹی پیٹریاٹ (پی پی پی) کو 3نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان پنجاب اسمبلی میں کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ 114 نشستوں کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف 113 نشستوں کے ساتھ دوسرے، آزاد امیدوار 28 نشستوں کے ساتھ تیسرے، پیپلز پارٹی 5، ق لیگ 3، تحریک لبیک پاکستان، پاکستان عوامی راج کو ایک ایک نشستیں مل سکی ہیں۔

سندھ میں پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ سے کامیابی حاصل کرنے والی جماعت پیپلز پارٹی کا مکمل صفایا کرنے میں ناکام رہی۔ اب تک کے نتائج کے مطابق سندھ کی 33 نشستوں پر پیپلز پارٹی، پی ٹی ا?ئی 21، جی ڈی اے 11، ایم کیو ایم 11، ایم کیو ایم حقیقی 2، ٹی ایل پی 2، جبکہ آزاد امیدوار، پاکستان راہ حق پارٹی (پی آر ایچ پی)، ن لیگ اور ایم ایم اے کو ایک ایک نشست پر برتری حاصل ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ تحریک انصاف کو 66، ایم ایم اے 9، آزاد امیدوار 7، ن لیگ 5، اے این پی 5 اور پیپلز پارٹی کو 4 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے انتخابی نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 12 نشستوں پر برتری کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ ایم ایم اے کو 8، بی این پی 6، آزاد امیدواروں کو 5، پی ٹی آئی 4، اے این پی 3، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی 2، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی (بی این پی اے) اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کو ایک ایک نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.