کورونا ،دنیا بھر میں 14 ہزار 685 افراد ہلاک، اٹلی میں بدترین صورتحال
ویب ڈیسک
اسلام آباد : کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب یہ وباء 192 ممالک تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 685 ہو چکی ہے، 3 لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔
صرف اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار 76 4 ہوگئی ہے نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کےکرونا متاثرین کی پانچ فیصد ہوگئی اور امریکہ میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
رپورٹس میں موصولہ اعدادوشمار کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا دنیا میں3 ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے، امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 451 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار 717 ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا، دوسری طرف امریکی سینیٹر رینڈ پال میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔
فرانس میں 674 افراد، جنوبی کوریا میں 111، برطانیہ 251 افراد لقمہ اجل بنے۔ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے، چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں،بھارت میں 396 افراد متاثر ہوئے جبکہ 7 ہلاک ہوگئے ہیں.