ایران میں کورونا وائرس سے35لاکھ افراد مر سکتے ہیں
فوٹو: فائل الجزیرہ
تہران(ویب ڈیسک )ایران میں کورونا وائرس سے 35لاکھ افراد جاں بحق ہو سکتے ہیں ، یہ بات ایران کے سرکاری ٹی وی کی صحافی ڈاکٹر فیروز اسلامی نے کہی ہے، انھوں نے ایرانیوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کامشورہ دیاہے۔
اس حوالے سے عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے منسلک صحافی ڈاکٹر افروز اسلامی نے ملک میں کورونا وائرس سے نبرد آزما ہونے کے لیے حکومتی کاوشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مہلک وائرس سے لاکھوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
ڈاکٹر افروز اسلامی نے اپنے دعوے کے حق میں ایران کی معروف تعلیمی درس گاہ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا تحقیقی مطالعہ پیش کیا جس میں تین امکانات ظاہر کیے گئے ہیں
انھوں نے کہا کہ اول عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تو ایک لاکھ 20 ہزار افراد متاثر ہوں گے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار ہوسکتی ہے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ عوام جزوی تعاون کرتے ہیں تو متاثرین کی تعداد 3 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور اس صورت میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے تاہم عوام ہدایات پر بالکل بھی عمل نہ کریں تو 35 لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کاخدشہ ہے۔
ایران میں کوورنا سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار ہو چکی ہے جب کہ دو اہم مزاروں کو بند کردیا گیا ہے تاہم عقیدت مندوں نے حکومت کے اس اقدام پر شدید احتجاج کیا اور زبردستی مزار کھلوانے کی کوشش بھی کی .