کسی خاتون کو چائے یا کھانے پر بلانا ہراساں کرنا ہے
فوٹو: ٹوئٹر
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)خواتین فیس بک پر بار بار فرینڈ ریکوسٹ بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آتاہے یہ بات وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے کہی ہے ۔
کشمالہ طارق عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں،انھوں نے کہا ہے ہم ساری خواتین کی حقوق کیلئے باہر آئے ہیں۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے کہا کہ اگر کسی خاتون کوکام کے اوقات کے بعد کوئی چائے یا کھانے پر بلا رہا ہے یا کوئی بار بار فیس بک ریکوسٹ بھیج رہا ہے تویہ ہراساں کرنا ہے،خواتین ہراسانی کیخلاف محتسب برائے انسداد ہراسانی سے رابطہ کریں۔
Federal Ombudsman Kashmala Tariq addressing the seminar on "Elimination of Violence against Women” organized by Islamabad Chamber of Commerce & Industry (ICCI) at Chamber House, Islamabad#FOSPAH#WomenToGrow@kashmalamna @ahmed_icci @etribune @NeoNewsUR @gnnhdofficial @SAMAATV pic.twitter.com/tkVOEG7lsr
— Federal Ombudsman – Protection against Harassment (@fospah) March 13, 2020
شمالہ طارق نے کہاکہ دو مہینے کے اندر انسداد ہراسانی محتسب فیصلہ کرتا ہے،جب محتسب بنی مہینے کے پانچ کیسز آتے تھے اب 12 گنا کام بڑھ گیا ہے
کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ جس ادارے میں ہراسانی محتسب کا کوڈ آف کنڈکٹ نہیں ہو گا انہیں ایک لاکھ تک جرمانہ کریں گے۔
ر ادارے میں کوشش کرتے ہیں خواتین کی نمائندگی کو پروموٹ کریں ان کو کام کی جگہ عزت ملے،خواتین انسداد ہراسانی محتسب میں آن لائن شکایت کر سکتی ہیں .
انھوں نے واضح کیا کہ اگرکسی خاتون کوکام کے اوقات کے بعد کوئی چائے پر یا کھانے پر بلا رہا ہے تو اسکی شکایت خواتین انسداد ہراسانی محتسب کو کریں،خاتون راستے میں جا رہی ہے اس کے لباس کی کوئی تعریف کرتا ہے تو یہ ہراسیت ہے۔