پاکستان سپر لیگ فائیو کا نظر ثانی شدہ شیڈول

0

ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے اب ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گےپی سی بی کے مطابق شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے اور نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

اس سے قبل پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کی پیشکش کی گئی کیونکہ پی سی بی کا موقف ہے کہ کھلاڑیوں کی مرضی کو اولیت دینا مقصد تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ بعد میں فلائٹس نہ ملنے کا بھی خدشہ تھا.

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بدھ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے اور قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا.

نیا شیڈول کے مطابق13 مارچ کو پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت رات 8 بجے، 14 مارچ کوکراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کراچی شام 7 بجے.

15 مارچ کوملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز کا میچ دو پہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گاجبکہ شام 7 بجے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز کا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا.

17 مارچ کوپہلا سیمی فائنل (ٹیم 1 بمقابلہ ٹیم 4) دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور، اور اسی شام 7 بجے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا. 

نظر ثانی شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو کا فائنل میچ 18 مارچ کو  شام 7 بج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.