لارڈٹیسٹ۔ پاکستان نے انگلینڈکو 9وکٹوں سے ہرا دیا
لندن (ویب ڈیسک )پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کے چو تھے دن ہی انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پوری انگلش ٹیم 242 رنز پر آوٹ ہو گئی اور پاکستان کو فتح کیلیے 64 رنز کا ہدف ملا جسے قومی ٹیم نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آوٹ ہونے والے اظہر علی اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہو ہے ، جبکہ امام الحق اور حارث سہیل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف کو عبور کرلیا۔ حارث سہیل نے 39 اور امام الحق نے 18 رنز بنائے۔
آج میچ کے چوتھے روزانگلینڈ نے 6 وکٹ پر 235 رنز اور 56 کی برتری کے ساتھ اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو جوز بٹلر 66 اور ڈومنیک بیس 55 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے، تاہم انگلینڈ کی چاروں کھلاڑی مجموعے میں صرف 7 رنز کا اضافہ کر سکے۔
جوز بٹلر 67، مارک ووڈ 4 پرمیدان بدر ہوئے، اسٹورٹ براڈ کو کھاتہ کھولنے کا بھی موقع نہ ملا، آخری بیٹسمین ڈومنیک بیس 57 پر آﺅٹ ہوئے، انگلینڈ نے 242 کا مجموعہ حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو فتح کیلیے 64 رنز کا ہدف دیا، محمد عامر اور محمد عباس نے 4,4 جبکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 184 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 363 رنز بناتے ہوئے 179 رنز کی برتری حاصل کی تھی، بابر اعظم 68 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اسد شفیق 59، شاداب خان 52 اور اظہر علی 50 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
میچ میں مجموعی طور پر 8 وکٹیں حا صل کرنے پر محمد عباس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سر فراز نے جیت کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔