مانسہرہ کا گاوں ولی داد ، انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ کا پانی پیتے ہیں
مانسہرہ(زمینی حقائق)مانسہرہ کے گاوں ولی داد کے لوگ مویشیوں کے جوہڑ سے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں، یہ گندا پانی بھی دور دراز سے گدھوں پر لاد کر لانا پڑتاہے۔
گاوں ولی داد این اے 14میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا جب کہ صوبائی اسمبلی میں ابرار حسین تنولی کا حلقہ ہے ، مقامی لوگوں کا کہناہے کہ منتخب نمائندے یہاں صرف ووٹ مانگنے ہی آتے ہیں۔
ولی داد کے رہائشی اورنگزیب تنولی کا کہناہے کہ رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کے فنڈسے ٹیوب ویل سے موضع تنہکہ کی سپلائی لائن ولی داد کے پاس سے گزرتی ہے لیکن وعدے کے باوجود ولی داد کو پانی نہیں دیاگیا۔
ان کا کہنا تھا ٹیوب ویل سے موضع تنہکہ تک کا فاصلہ چار کلو میٹرہے جب کہ ولی داد سے صرف ایک فرلانگ کا فاصلہ ہے پائپ لائن کا لیکن پھر بھی نظر انداز کردیا گیا۔
ولی داد گاوں میں واٹر سپلائی سیکم ہے نہ قدرتی پانی کا کوئی چشمہ۔ گاوں سے کچھ فاصلہ پر ایک برساتی پانی کا نالہ(کہسی) ہے جہاں سے لوگ گدھو ں گندا پانی لا کر پیتے ہیں۔
اسی مقام سے علاقے کے مال مویشی بھی آ کر پانی پیتے ہیں اور اسی پانی سے جو کبھی کبھی جوہڑ بن جاتاہے سے مقامی لوگ پینے کیلئے گندا پانی لاتے ہیں۔
اہلیاں ولی داد کا کہناہے کہ ہم نے تو عمران خان کی کے پی کے میں تبدیلی دیکھی ہے نہ ہی بلدیاتی نمائندوں نے کبھی اس اہم مسلہ پر توجہ دی، لوگ اپنی طرف سے ہر پلیٹ فارم پر مسلہ اٹھاتے رہتے ہیں۔
لوگوں کاکہنا ہے مقامی ایم پی اے ابرار حسین تنولی (عرف کالا بالا)کا گاوں بھی قریب ہے، اسے پانی سمیت دیگر مسائل کا بھی پتہ ہے لیکن ابرار تنولی نے پانچ سالوں میں کبھی موڑ کر بھی نہیں دیکھاولی دار کی طرف۔