پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پٹرول 5 روپے فی لٹر سستا

0

فوٹو : فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہےپیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے لئے  پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 23 پیسے   کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن

وزارت پیٹرولیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے، آج یکم مارچ سے نئی قیمتیں نافذ ہوں گی.

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت  5 روپے کمی کے بعد فی لیٹر  116 روپے 60 پیسے  سے کم ہوکر 111 روپے 60 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کمی کے ساتھ 127 روپے 26 پیسے سے کم ہوکر  122 روپے 26 پیسے ہوگئی ہے.

مٹی کا تیل 7 روپے کمی کے ساتھ 99 روپے 45 پیسے سے کم ہو کر 92 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی  فی لیٹر قیمت 7 روپے کم کرکے  84 روپے 51 پیسے سے کم کرکے 77 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا تھا یہ بھی کہا تھا کہ حکومت عوام کی مشکلات پر خاموش تماشائی نہیں رہ سکتی اس لیے پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ حد تک کمی لانے کے لیے جامع روڈمیپ مرتب کیا جائے۔

یاد رہے اوگرا کی طرف سے ایک بار پہلے بھی 5 روپے کمی کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے پٹرول کی قیمت میں صرف 26 پیسے فی لٹر کمی کی تھی، لیکن اس بار آئل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر کمی کی گئی ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.