علامہ عطاء محمد دیشانی کا ریاض میں بٹگرام کے جرگہ سے خطاب
الریاض (زمینی حقائق )اہل سنت والجماعت پاکستان کے صوبائی صدر اور ممتاز عالم دین علامہ عطاء محمد دیشانی نے کہا ہے کہ آج عالم اسلام ، پاکستان اور سعودی عرب کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں۔
وہ عمرے کی ادائیگی کے بعد ریاض میں اپنے حلقے بٹ گرام کے معززین ایک بڑے جرگے سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا
ہمیں اتحاد ، بھائی چارے اور پیارومحبت کے ساتھ ان سازشوں کو ناکام بنانے میں اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔
علامہ عطاء محمد دیشانی کا کہنا تھاسمندر پار پاکستانی نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کررہے ہیں بلکہ اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھیج کر پاکستان کی معیشت کا پہیہ بھی چلا رہے ہیں۔
پاکستان کی سیاست میں اپنے حقوق کے حصول کے لئے شرافت کی نہیں بلکہ سلطان راہی کی فلمی ڈائلا گ بولنے اور آفریدی طر ز بیٹنگ اختیارکرنا پڑ تا ہے ورنہ ٹھگوں کے ہاتھوں لٹ جاتے ہیں۔
انہوں نے اپنے علاقے اور پی ایف 28کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے بٹ گرام کی تقدیرپیرودوہائی کے ٹھگوں کے ہاتھوں میں یرغمال ہے۔
انہوں نے بٹ گرام کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس پارٹی سے وابستہ ہیں یا آپ کے نظریات جو بھی ہیں بٹ گرام کے مفادات ترقی کیلئے آئندہ الیکشن میں مورثی سیاست سے جان چھڑائیں۔
اس سے قبل قومی جرگے سے قاری عبد الوہاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دور ووٹ کی پرچی سے تبدیلی لانے کا ہے۔
حلقہ این اے بارہ سے اہل سنت والجماعت کے متوقع امیدوار سلطان بلوچ نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں اپنے دینی و ملی جذبے کا ثبوت دیں ۔
جماعت کے رکن سید رفیق شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چندبنڈل پائپ پر اپنے ایمان خراب کرنے کے بجائے درباریت کا طوق گلے
سے اتار کر خان ازم کے خاتمے کے لئے اسلامی قوتوں کا ساتھ دیں۔ قومی جرگے کے نظامت محمد شعیب دیشانی او رمولانا مفتی عبدالسلام نے انجام دیں۔