ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو برطانیہ میں ملازمتیں دینے کامعاہدہ

0


فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)80ہزار نرسز اور25ہزار ڈاکٹروں سمیت ڈیڑ ھ لاکھ پاکستانیوں کو برطانیہ میں ملازمتیں دینے کا معاہدہ طے پا گیاہے۔

معاہدہ کے مطابق 10ہزار فارماسسٹ ،20ہزار پیر ا میڈیکس بھی برطانیہ جائیں گے ، یہ معاہدہ برطانیہ کی ایم ایم سی ہیلتھ کیئر لمٹیڈاور افرادی قوت کی ایک نجی کمپنی اے ایف سی او لمٹیڈ کے درمیان ہوا ہے۔

معاہدے پر دستخط کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب میں ملازمتوں کا ایک پورٹل بھی قائم کیا ہے۔ اس کے بعد پاکستانی ماہرین کو باقاعدہ طور پر ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جائے گی۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب، چوہدری محمد سرور نے ویب پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے کی بھرتی اور برطانیہ میں ملازمتوں کے ساتھ ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی اور زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کی طرز پر پاکستان کے دوردراز علاقوں میں سستی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.