نوجوان کی ہلاکت میں ملوث امریکی ملٹری اتاشی امر یکہ چلا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحومت میں نوجوان عتیق کو گاڑی کی ٹکر سے ہلاک کرنے والا امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف امریکہ روانہ ہو گیا،،،کرنل جوز ف کو لینے خصوصی طیارہ نور خان ائیر بیس پہنچا۔۔ سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ
امریکی ملڑی اتاشی کرنل جوزف امریکہ روانہ ہوا،،خصوصی طیارے نے نور خان ائیر بیس سے اڑان بھر لی ،،،، حکومت پا کستان نے نام بلیک لسٹ سے نکال دیا۔۔۔۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل جوزف مستند سفارتکار ہے اور اسے مکمل سفارتی استثنٰی حاصل ہے۔کرنل جوزف پاکستان کے فوجداری، دیوانی اور انتظامی دائرہ کار میں نہیں آتے۔
ویانا کنونشن 1961 اور 1972 کے سفارتی استحقاق قانون کے تحت بھی کرنل جوزف کو استثنیٰ حاصل ہے۔ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان نے امریکہ سے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی سفارش کی تھی لیکن امریکہ نے ا نکار کردیا۔
امریکہ نے یقین دلایا ہے کہ وہ خود کرنل جوزف کے خلاف کارروائی کرے گا جس کے بعد تمام پولیس ریکارڈ بھی امریکی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایک اطلاح یہ بھی ہے کہ امریکی حکام اور متاثرہ خاندان میں معاہدہ ہو گیا ہے۔