حیات انٹرٹینمنٹ کی فیشن ایکسپو میں ماڈلز نے سماں باندھ دیا
فوٹو: زمینی حقائق ڈاٹ کام
بحریہ ٹاؤن فیز سیون میں حیات انٹرٹین منٹ کی فیشن ایکسپو pic.twitter.com/d8CxFmpa5F
— زمینی حقائق نیوز (@YB0oCEr6xGiHDs5) February 22, 2020
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام )بحریہ ٹاون فیز سیون میں حیات انٹرٹینمنٹ کے زیر اہتمام ریڈ وائن فیشن ایکسپو میں نوجوان مرد و خواتین ماڈلز نے سماں باندھا،میوزک کے تڑکہ نے محفل کا رنگ دو بالا کردیا۔
19فروری کو بحریہ فیز سیون کی کنٹری مارکی میں اس فیشن شو کا اہتمام کیا گیا تھا ،ریمپ پر راولپنڈی کی نامور اور ابھرتی ہوئی فیشن ماڈلز کی واک نے حاضرین کی توجہ حاصل کئے رکھی۔
فیشن شو میں تقریباً 30سے زائد ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جب کہ ساتھ ساتھ میوز ک کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں کئی مقامی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔
فیشن شو میں ایک ہزار روپے کا ٹکٹ ہونے کے باوجود راولپنڈی اسلام آباد سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، جس میں اکثریت فیملی کے ساتھ آئے تھے۔
میڈیا کیلئے کوریج کا خصوصی انتظام کرنے کے علاوہ فیشن شو کے آخر میں ڈنر کا بھی اہتما م کیا گیا تھا ، اس فنگشن میں دیگر شہروں سے آئے ہوئے افراد نے بھی شرکت کی۔
بحریہ ٹاون فیز سیون کی کنٹر ی مارکی میں فیشن شو اور میوزک نائٹ چلتی رہی جب کہ اس رات مینا بھی خوب برسا اوربرسات کی شدت بھی لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد میں رکاوٹ نہ بن سکی۔
اس موقع پر زمینی حقائق ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے ایونٹ کے آرگنائزر انعم عباسی نے کہا کہ فیشن شو کا مقصد صرف ملبوسات کی تشہیر نہیں بلکہ نئے ماڈلز کو صلاحیتوں کااظہار کاموقع دینا تھا۔
انھوں نے کئی گھنٹوں تک چلنے والے اس پروگرام میں ڈسپلن قائم رکھنے اور حاضرین کی بھر پور شرکت کو اپنی کامیابی قرار دی اور کہا کہ یہ کوئی پہلا شو نہیں تھا ہماری ٹیم ایسے پروگرام کا انعقاد پہلے بھی کرچکی ہے۔
انعم عباسی نے کہا چونکہ ایونٹس آرگنائزر میرا شوق ہے میرا اصل شعبہ صحافت ہے اس لئے میں جلد صحافی بھائیوں کوانٹر ٹینمنٹ کیلئے نیشنل پریس کلب میں تقریب کااہتمام کروں گا۔
اس موقع پر صحافی تنظیم کے رہنما حاجی وحید نے انعم عباسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان میں ہر طرح کے ٹیلنٹ نے ہمیں متاثر کیا ہے ،انھوں نے دعا کی کہ اللہ اسے کامیاب کرے۔
فیشن شو میں سعودی عرب سے آئے ہوئے صحافیوں ابرار تنولی اور جہانزیب خان نے خصوصی شرکت کی اور انھوں نے بھی انعم عباسی کی کوشش کو سراہا۔