خواجہ سراؤں کا سپورٹس فیسٹول 15مئی سے پشاور میں
پشاور(ویب ڈیسک )خواجہ سراؤں کیلئے اچھی خبر پشاور میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کی تفریخ کے لئے 15 مئی سے سپورٹس فیسٹول شروع ہوگا
اس حوالے سے ٹی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر پشاور جمشید بلوچ نے بتایا کہ پشاور میں خواجہ سراء کمیونٹی کی تفریحی کیلئے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ اس بات کا فیصلہ گزشتہ دن ان کے دفتر میں پختونخواآرچری کلب کی صدر ساراخان ،سیکرٹری وقاص احمد خلیل اور صوبائی شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ سے ایک ملاقات کے دوران کیا گیا
خواجہ سراوئں کے درمیان سپورٹس کے یہ مقابلے ارباب نیازسٹیڈیم میں منعقد کئے جایئں گے اور اس فیسٹیول میں میں کرکٹ،فٹ بال،اتھلیٹکس،میوزیکل چیئر ،رسہ کشی اور آرچری کے مقابلے ہوں گے۔
ڈی ایس اوپشاور جمشید بلوچ کا کہناتھاکہ اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد خواجہ سراء کمیونٹی سے وابستہ لوگوں کے چہروں پر مسکراٹیں بکھیرناہے اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں کے جانب راغب کرناہے۔
فیسٹو ل کے انعقاد پر شی میل ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ نے ڈی ایس اوپشاور جمشید بلوچ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرکے خواجہ سراء کے دل جیت لئے ہیں۔